محفوظ کریں
  • New List
مزید
    محفوظ کریں
    • New List
6,81709/ربيع الثاني/1427 , 07/مئی/2006

سفر كب سفر شمار ہو گا ؟

سوال: 9644

سفر كب سفر شمار كيا جائيگا ؟

جواب کا متن

ہمہ قسم کی حمد اللہ کے لیے، اور دورو و سلام ہوں اللہ کے رسول پر، بعد ازاں:

بعض علماء رحمہم اللہ كا خيال ہے كہ سفر مسافت كے ساتھ مقيد ہے كہ جب " 81 " سے ليكر " 83 " كلو ميٹر كى مسافت ہو تو پھر سفر شمار ہو گا.

اور بعض كہتے ہيں كہ سفر وہ ہے جسے عرف عام ميں سفر كہا جائے، چنانچہ جس ميں عادت ہو كہ اسے سفر سمجھا جاتا ہو چاہے وہ قريب ہى ہو تو وہ سفر ہے، اور جسے عادت ميں سفر نہ سمجھا جاتا ہو يعنى لوگ اسے سفر كا نام نہ ديتے ہوں تو وہ سفر نہيں.

شيخ الاسلام ابن تيميہ رحمہ اللہ تعالى نے بھى اسے ہى اختيار كيا ہے، اور دليل كے اعتبار سے بھى يہى صحيح ہے، ليكن تطبيق كے اعتبار سے يہ مشكل ہے، كيونكہ بعض لوگ اسے سفر سمجھتے ہيں، اور بعض دوسرے لوگ اسے سفر نہ سمجھيں.

ليكن مسافت كى تحديد كرنا زيادہ صحيح اور لوگوں كے ليے واضح ہے، اور جب يہ جمع ہو جائے وہ سفر عرف اور مسافت دونوں كے اعتبار سے سفر ہو تو اس ميں كوئى اشكال نہيں رہتا، اور جب مسافت اور عرف ميں اختلاف ہو تو انسان كو احتياط والى چيز پر عمل كرنا چاہيے.

حوالہ نمبر

ماخذ

ديكھيں: اعلام المسافرين ببعض آداب و احكام السفرو مايخص الملاحين الجويين تاليف فضيلۃ الشيخ محمد بن صالح العثيمين صفحہ نمبر ( 5 )

ٹیکسٹ فارمیٹنگ کے اختیارات

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

اسلام سوال و جواب ایپ

مواد تک فوری رسائی اور آف لائن مطالعہ کے لیے

download iosdownload android