جمعہ 19 رمضان 1445 - 29 مارچ 2024
اردو

وہ اسلام قبول کرنا چاہتی ہے

سوال

میں دین اسلام کا بہت زيادہ اہتمام کرتی ہوں اب مجھے اسلام قبول کرنے کے لیے کیا کرنا ہوگا ؟
میں ہمیشہ ہی ایسا دین تلاش کررہی ہوں جس سے مجھے اللہ تعالی کا قرب محسوس ہوجس طرح کہ اسلام میں پایا جاتا ہے میں آپ کی بے حد مشکور ہوں کہ آپ نے مجھے سوال کرنے کا موقعہ فراہم کیا ۔

جواب کا متن

الحمد للہ.

عزیزوکریم سائلہ ہمیں بہت ہی خوشی ہوئ کہ آپ قبول اسلام کی رغبت رکھتی ہيں ، اوریہی وہ دین ہے جو بندے کوتوحیدو عبادت کے ذریعہ بلاکسی واسطہ اپنے رب سے ملاتااورتعلق پیداکرتا ہے جس سےبندے کے نفس میں اطمنان وسکون پیدا ہوتا ہے ۔

اللہ تعالی سے محبت وخوف و امید اور اس کے سامنے خضو ع پرمشتمل یہ تعلق مخلوق کے لیے سعادت مندی کے حصول کا ذریعہ ہے ، اورعبادت کا صحیح معنی بھی یہی ہے کہ جس میں دل کا عمل اور زبان سے اللہ تعالی کا ذکر اور اعضاء کے عمل ایک ساتھ جمع ہوکر ایک بن جاۓ جس طرح کہ نماز روزہ اورتلاوت قرآن مجید وغیرہ ہے جس کا اثر آپ خود بھی ان شاء اللہ تعالی اپنے آپ پردیکھیں گی ۔

اس میں کوئ شک نہیں کہ جہاں تک آپ پہنچی ہیں ان شاءاللہ وہ دو چیزوں عقل صحیح اوراللہ تعالی کی توفیق کا نتیجہ ہے ۔

اوررہا مسئلہ قبول اسلام کا تویہ بہت ہی آسان اورسھل سا کام ہے کہ آپ اپنی زبان سے یہ الفاظ کہیں تواسلام میں داخل ہوجائيں گي ( أشهد أن لا إله إلا الله وأشهد أنّ محمدا رسول الله ) میں گواہی دیتی ہوں کہ اللہ تعالی کے علاوہ کوئ اورمعبود برحق نہیں اورمیں گواہی دیتی ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالی کے سچے رسول ہیں ۔

اس کے علاوہ باقی تفصیل آپ کومندرجہ ذیل سوالات کے جوابات پڑھنے سے حاصل ہوجاۓ گی ( 114 ) اور( 179) اور ( 378 )

ہم آخرمیں آّپ کواسلامی بہن ہونے کی بنا پرخوش آمدید اورمرحبا کہتے ہيں ، اورہم ہروقت آپ کی ہرممکن مدد وتعاون کرنے کے لیے مستعد و تیار ہیں ، اوراللہ تعالی سے دعا گو ہيں کہ وہ آپ پراپنی نعمتوں کوں مکل کرے اورآپ کوحق پرثابت قدم رکھے ۔

اوراللہ تعالی ہی سیدھے راہ کی راہنمائ کرنے والا ہے ۔

واللہ اعلم .

ماخذ: الشیخ محمد صالح المنجد