محفوظ کریں
  • New List
مزید
    محفوظ کریں
    • New List
5,37528/جمادى الثانية/1429 , 02/جولائی/2008

جانور تول كرفروخت كرنا

سوال: 39507

كيا وہ جانور جس كا گوشت كھايا جاتا ہے وزن كركے فروخت كرنا جائز ہے، كيونكہ ہمارے يہ طريقہ عام ہے؟

جواب کا متن

ہمہ قسم کی حمد اللہ کے لیے، اور دورو و سلام ہوں اللہ کے رسول پر، بعد ازاں:

جي ہاں زندہ جانور كا وزن كركےفروخت كرنا جائزہے.

مستقل فتوي كميٹي سے مندرجہ ذيل سوال كيا گيا:

كيا زندہ يا مذبوح بكري اور مرغي وزن كركے فروخت كرنا جائز ہے ؟

كميٹي كا جواب تھا:

مسلمانوں كےمابين معاملات ميں تو اصل حلت ہي ہے ليكن وہ چيز جسے شريعت مطہرہ نے نصاحرام كرديا ہے، اس سےہميں يہ علم ہوا كہ مرغي اور بكري تول كرفروخت كرني جائز ہے، ہميں شريعت ميں ايسے كسي مانع كا علم نہيں جواس سےمنع كرتا ہو. اھ

ديكھيں فتاوي اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء ( 13 / 290 ) .

اور ايك مستقل كميٹي كےايك دوسرے فتوي ميں ہےكہ:

بكري يا دوسرے جانور زندہ اور تول كرفروخت كرنے جائز ہيں، چاہے وزن كيلوگرام ميں يا كسي اور ميں اس ليے كہ مقصد فروخت كي جانےوالي چيز كا علم ہے جو كہ وزن سے حاصل ہوجاتا ہے. اھ

ديكھيں: فتاوي اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء ( 13 / 290 )

اور فتاوي ميں يہ بھي ہےكہ:

وزن كےساتھ حيوان كي فروخت جائز ہے، اوراجماع كےمطابق اسے بغير تولے صرف ديكھ كر ہي فروخت كرنا جائز ہے، اور اس كےپيٹ ميں جوانتڑياں وغيرہ ہيں اس كي فروخت كےجواز پر اثر انداز نہيں ہونگي كيونكہ وہ اس كے تابع ہيں لھذا اس ميں جوكچھ ہےوہ تول كرفروخت كرنا جائز ہوا. اھ

ديكھيں: فتاوي اللجنۃ الدائمۃ ( 13 / 289 ) .

واللہ اعلم .

حوالہ نمبر

ماخذ

الاسلام سوال و جواب

ٹیکسٹ فارمیٹنگ کے اختیارات

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

اسلام سوال و جواب ایپ

مواد تک فوری رسائی اور آف لائن مطالعہ کے لیے

download iosdownload android