جمعرات 18 رمضان 1445 - 28 مارچ 2024
اردو

رمضان میں روزے کی حالت میں انیما کرانا

سوال

اگر کوئی شخص مریض ہو تو رمضان میں روزے کی حالت میں اس کے انیما استعمال کرنے کا حکم کیا ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

اگر وہ دوائیاں یا انیما دبر یعنی پاخانہ کے راستے مریض کو استعمال کرایا جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں کیونکہ یہ نہ تو کھانا اور نہ ہی پینا اور نہ ہی کھانے پینے کے معنی میں آتا ہے ۔

اور شرع میں تو کھانا پینا حرام ہے اور اسی طرح جو کھانے پینے کے قائم مقام ہو اسے بھی کھانے پینے کا حکم دیا جائے گا ۔

اور جو اس طرح نہ ہو وہ نہ تو لفظی اور نہ ہی معنوی طور پر اس میں داخل ہوتا ہے تو اس کا حکم بھی کھانے پینے کا نہیں ہو سکتا  .

ماخذ: فتاوی الشیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ تعالی جلد نمبر 1 صفحہ نمبر 502