محفوظ کریں
  • New List
مزید
    محفوظ کریں
    • New List
3913/محرم/1447 , 08/جولائی/2025

مسواک استعمال کرنے کی کوئی خاص مدت مقرر ہے؟

سوال: 174671

میرا سوال یہ ہے کہ مسواک کتنے عرصے تک استعمال کی جا سکتی ہے؟ کیا اسے ایک ہفتہ یا ایک ماہ تک استعمال کرنا چاہیے، یا یہ مسلسل چھوٹی ہوتی جاتی ہے اور جب تک قابلِ استعمال ہو، اسے استعمال کیا جا سکتا ہے؟

جواب کا متن

ہمہ قسم کی حمد اللہ کے لیے، اور دورو و سلام ہوں اللہ کے رسول پر، بعد ازاں:

مسواک استعمال کرنے کے لیے کوئی مخصوص مدت مقرر نہیں ہے۔ جب تک مسواک اپنا مقصد پورا کر رہی ہو، یعنی منہ کو صاف کر رہی ہو، کھانے کے ذرات اور بد بو کو دور کر رہی ہو، تب تک اس کا استعمال جائز ہے، اور اس کے لیے کوئی معیّن وقت مقرر نہیں کیا گیا۔

لیکن اگر:
- مسواک منہ کی بدبو اور کھانے کے ذرات کو صاف نہ کر رہی ہو،
- اس کا ذائقہ یا خوشبو بدل گئی ہو،
-یا زیادہ پرانی ہونے کی وجہ سے اس کے استعمال سے نقصان پہنچنے کا خدشہ ہو

تو ایسی صورت میں یا تو اسے تراش کر نیا کر لینا چاہیے، یا مکمل طور پر تبدیل کر دینا چاہیے۔

"الروض المربع مع زاد المستقنع" میں ذکر ہے:
"مسواک نرم لکڑی کی ہو، چاہے تر ہو یا خشک، مگر نم دار ہو۔ جیسے پیلو ، زیتون، کھجور کی ٹہنی یا کسی اور لکڑی سے بنی ہو، اور وہ منہ کو صاف کرنے والی ہو، نقصان دہ نہ ہو، اور ٹوٹ کر بکھرنے والی نہ ہو۔" ختم شد
ماخوذ از: حاشیہ الروض المربع لابن القاسم: (1/148)

شیخ عبد العزیز بن عبداللہ آل الشیخ کا فتویٰ:

ان سے پوچھا گیا کہ کیا مسواک کی کوئی مدت مقرر ہے؟ یعنی جب اس میں موجود قدرتی ذائقہ ختم ہو جائے تو کیا اسے پھینک دینا چاہیے؟ یا پھر بھی اسے بدستور استعمال کیا جا سکتا ہے اور اس سے وہی فائدہ اور ثواب حاصل ہو گا؟

انہوں نے جواب دیا:
"اس بارے میں کوئی خاص حد مقرر نہیں۔ جب تک مسواک قابلِ استعمال ہو اور اس سے منہ کی صفائی ہو سکے، اسے استعمال کرنا مشروع ہے۔ کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کا ارشاد ہے: (مسواک منہ کو پاک کرنے کا ذریعہ اور اللہ کو راضی کرنے کا سبب ہے۔)"
سنن النسائی، کتاب الطہارة، مسند احمد 6/238، سنن الدارمی:  684

واللہ اعلم۔

حوالہ نمبر

ماخذ

الاسلام سوال و جواب

ٹیکسٹ فارمیٹنگ کے اختیارات

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

اسلام سوال و جواب ایپ

مواد تک فوری رسائی اور آف لائن مطالعہ کے لیے

download iosdownload android