محفوظ کریں
  • New List
مزید
    محفوظ کریں
    • New List
4,86308/صفر/1430 , 03/فروری/2009

چندہ دينے والے كے ليے اجتماعى دعا كرنا

سوال: 14623

بعض لوگ جن كے پاس صدقہ و خيرات كا پيسہ اكٹھا ہوتا ہے جب وہ لوگوں ميں تقسيم كرنا چاہتے ہيں تو صدقہ لينے والے اپنے ہاتھ اس رقم پر ركھ كر ايك شخص صدقہ كرنے والے كے ليے دعا مانگتا ہے اور دوسرے بلند آواز سے آمين كہتے ہيں، كيا يہ عمل صحيح ہے ؟

جواب کا متن

ہمہ قسم کی حمد اللہ کے لیے، اور دورو و سلام ہوں اللہ کے رسول پر، بعد ازاں:

اس كيفيت سے دعا نہيں كرنى چاہيے كيونكہ يہ بدعت ہے رہا صدقہ و خيرات كرنے والے شخص كے ليے صدقہ و خيرات والے مال پر ہاتھ ركھے بغير اور بغير آواز بلند كيے اور مذكورہ كيفيت كے بغير دعا كرنا مشروع ہے، كيونكہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:

" جو كوئى شخص بھى تمہارے ساتھ بھلائى اور اچھائى كرتا ہے تو تم اسے اس كا بدلہ دو، اور اگر تمہيں اس كا بدلہ دينے كے ليے كچھ نہيں ملتا تو اس كے ليے اتنى دعا كرو كہ تم سمجھو كہ اس كا بدلہ ادا ہو گيا ہے "

اسے ابو داود اور نسائى نے صحيح سند كے ساتھ روايت كيا ہے.

حوالہ نمبر

ماخذ

مجموع فتاوى و مقالات متنوعۃ للشيخ ابن باز رحمہ اللہ ( 6 / 336 )

ٹیکسٹ فارمیٹنگ کے اختیارات

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

اسلام سوال و جواب ایپ

مواد تک فوری رسائی اور آف لائن مطالعہ کے لیے

download iosdownload android