محفوظ کریں
  • New List
مزید
    محفوظ کریں
    • New List
5,66408/شعبان/1432 , 09/جولائی/2011

خاوند كى اجازت كے بغير رمضان كى قضاء كے روزے ركھنا

سوال: 106484

اگر كوئى عورت خاوند كى اجازت كے بغير رمضان كى قضاء كے دو روزے ركھ لے تو كيا يہ جائز ہے ؟
بيوى نے خاوند سے شرماتے ہوئے اسے نہيں بتايا اور اگر يہ جائز نہيں تو كيا اس پر كفارہ ہوگا ؟

جواب کا متن

ہمہ قسم کی حمد اللہ کے لیے، اور دورو و سلام ہوں اللہ کے رسول پر، بعد ازاں:

" عورت پر رمضان المبارك ميں چھوڑے ہوئے روزوں كى قضاء ميں روزے ركھنا واجب ہيں، چاہے خاوند كے علم كے بغير ہى ركھے، كيونكہ فرض روزوں ميں خاوند كى اجازت لينا شرط نہيں ہے، اس ليے اس عورت نے جو روزے ركھے ہيں وہ صحيح ہيں.

ليكن اگر وہ روزے واجب نہ ہوں تو پھر خاوند كى موجودگى ميں بيوى اپنے خاوند كى اجازت كے بغير نہيں ركھ سكتى؛ كيونكہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے عورت كو خاوند كى موجودگى ميں اس كى اجازت كے بغير رمضان كے علاوہ روزے ركھنے سے منع فرمايا ہے.

اللہ تعالى ہى توفيق دينے والا ہے، اور اللہ تعالى ہمارے نبى محمد صلى اللہ عليہ وسلم اور ان كى آل اور صحابہ كرام پر اپنى رحمتيں نازل فرمائے" انتہى

مستقل فتوى اور علمى ريسرچ كميٹى.

الشيخ عبد العزيز بن عبد اللہ بن باز.

الشيخ عبد الرزاق عفيفى.

الشيخ عبد اللہ بن غديان.

الشيخ عبد اللہ بن قعود.

حوالہ نمبر

ماخذ

الاسلام سوال و جواب

ٹیکسٹ فارمیٹنگ کے اختیارات

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

اسلام سوال و جواب ایپ

مواد تک فوری رسائی اور آف لائن مطالعہ کے لیے

download iosdownload android