جمعرات 18 رمضان 1445 - 28 مارچ 2024
اردو

بینک الجزیرہ کے بارے میں سوال

81199

تاریخ اشاعت : 23-02-2014

مشاہدات : 4789

سوال

سعودی عرب کا بینک الجزیرہ سودی ہے یا اسلامی؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

ڈاکٹر محمد بن سعود العصیمی حفظہ اللہ سے پوچھا گیا: بینک الجزیرہ میں ملازمت کا کیا حکم ہے؟ اور اگر مجھے بینک الجزیرہ سے ہٹ کر کسی اور جگہ ملازمت ملے تو کیا میں بینک الجزیرہ کی ملازمت چھوڑ دوں؟

تو انہوں نے جواب دیا:

"اصل تو یہی ہے کہ بینک الجزیرہ میں ملازمت جائز ہے، اس لئے کہ انہوں نے تمام لین دین کو اسلامی بنانے کی پوری کوشش کی ہے، لیکن نصیحت کے طور پر میں یہ سمجھتا ہوں کہ آپ اپنے لئے شرط لگا لیں کہ میں شریعت کونسل کے قوانین کے مطابق ہی کام کرونگا، چنانچہ اگر آپکو کونسل کے قوانین کے برخلاف کوئی کام کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے تو فوراً ملازمت نہ چھوڑیں ، بلکہ پہلے شریعت کونسل کو اس بارے میں آگاہ کریں، پھر ان سے تعلیمات لیں۔

ہم اور دیگر افراد بہت ہی شدت سے اس انتظار میں ہیں کہ کب بینک مکمل طور پر اسلامی بنے گا، اور اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اس کام کا اہتمام کرنے والے تمام افراد کو بھلائی کی توفیق دے۔ واللہ اعلم" انتہی

ماخوذ از:

 http://www.halal2.com/ftawaDetail.asp?id=335

واللہ اعلم .

ماخذ: الاسلام سوال و جواب