جمعرات 18 رمضان 1445 - 28 مارچ 2024
اردو

كيا وقف كے نگران كے وكيل كو وقف كى آمدن سے كچھ ديا جائے گا؟

13040

تاریخ اشاعت : 24-08-2005

مشاہدات : 4211

سوال

مثلا اگر وقف كے نگران كے ليے پانچ فيصد كى رقم ركھى، اور وہ نگران كرايہ وصول كرنے كے ليے ايك پراپرٹى ڈيلر كو وكيل بنائے گا، تو پراپرٹى ڈيلر كہے كہ ميں كرايہ وصول كرنے كى مقابلہ ميں اڑھائى فيصد لوں گا، پھر نگران كرايہ وصول كركے وقف كے مصاريف ميں تقسيم كرے گا، تو كيا پراپرٹى ڈيلر كو وقف كى آمدن ميں سے ادائيگى كى جائے گى يا كہ نگران اپنى نسبت سے ادا كرے گا ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

ہم نے مندرجہ ذيل سوال فضيلۃ الشيخ عبدالرحمن بن جبرين حفظہ اللہ تعالى سے دريافت كيا تو ان كا جواب تھا:

اسے نگران كى نسبت سے ادا كيا جائے گا، كيونكہ اے نگران آپ كو پانچ فيصد ملتى ہے، چاہے آپ اس كى ذمہ دارى نبھائيں ، يا اپنے علاوہ كسى دوسرے كو وكيل بنا ئيں، لھ ذا جب كسى دوسرے كو وكيل بنائيں تو وہ آپ كے قائم مقام ہو گا اور آپ كے حصہ ميں سے حاصل كرے گا.

واللہ اعلم .

ماخذ: فضيلۃ الشيخ عبد الرحمن بن جبرين