جمعرات 18 رمضان 1445 - 28 مارچ 2024
اردو

دخول سے قبل دى گئى طلاق ميں رجوع نہيں ہو سكتا

99597

تاریخ اشاعت : 06-11-2010

مشاہدات : 6986

سوال

ميں نوجوان لڑكى ہوں اور عقد شرعى كے ساتھ ايك نوجوان كى منگيتر تھى، ليكن ابھى تك ميرى رخصتى نہيں ہوئى تھى، اللہ نے چاہا تو ہمارا يہ رشتہ ختم ہو گيا اور اس نے مجھے طلاق ديتے ہوئے كہا تمہيں طلاق ہے، ميں يہ دريافت كرنا چاہتى ہوں كہ اگر ميرا منگيتر مجھ سے رجوع كرنا چاہے تو كيا وہ رجوع كر سكتا ہے ؟
اور كيا اس ميں نيا مہر اور دو نئے گواہ ہونگے يا كہ كلمہ رجوع يعنى ميں نے رجوع كيا ہى كافى ہے ؟
يہ علم ميں رہے كہ اس نے مجھے دو ماہ قبل طلاق دى تھى اور مجھے آدھا مہر بھى ادا كر ديا ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

اگر آدمى اپنى بيوى كو دخول سے قبل طلاق دے دے تو اس ميں رجوع نہيں ہو سكتا، كيونكہ رجوع تو عدت كے دوران ہوتا ہے، اور دخول سے قبل طلاق دي گئى عورت پر كوئى عدت نہيں ہے.

اللہ سبحانہ و تعالى كا فرمان ہے:

اے ايمان والو! جب تم مومن عورتوں سے نكاح كرو اور انہيں چھونے سے قبل ( جماع سے قبل ) طلاق دے دو تو تمہارے ليے ان پر كوئى عدت نہيں جسے وہ عدت گزاريں الاحزاب ( 49 ).

ابن قدامہ رحمہ اللہ كہتے ہيں:

" اہل علم اس پر متفق ہيں كہ جس عورت سے دخول نہ كيا گيا ہو اسے ايك طلاق دينے سے ہى طلاق بائن ہو جاتى ہے، اور طلاق دينے والے كو اس سے رجوع كا حق حاصل نہيں؛ اس ليے كہ رجوع تو عدت ميں كيا جا سكتا ہے اور دخول سے قبل كوئى عدت نہيں ہے.

اس ليے كہ اللہ سبحانہ و تعالى كا فرمان ہے:

اے ايمان والو جب تم مومن عورتوں سے نكاح كر اور پھر انہيں دخول سے قبل طلاق دے دو تو تمہارے ليے ان پر كوئى عدت نہيں جسے وہ عدت شمار كريرں الاحزاب ( 49 ). انتہى

ديكھيں: المغنى ( 7 / 397 ).

اس بنا پر اگر آپ كا سابقہ خاوند آپ سے رجوع كرنا چاہے تو اس كے سامنے صرف يہى ايك حل ہے كہ وہ آپ كے ساتھ نئے مہر كے ساتھ نيا نكاح كر لے.

اللہ تعالى سے ہمارى دعا ہے كہ آپ دونوں كو سيدھى راہ كى توفيق نصيب فرمائے.

واللہ اعلم .

ماخذ: الاسلام سوال و جواب