جمعرات 9 شوال 1445 - 18 اپریل 2024
اردو

گرہن كى نماز كے ليے " الصلاۃ جامعۃ " كے الفاظ كے ساتھ اعلان كرنا

9954

تاریخ اشاعت : 29-07-2008

مشاہدات : 6372

سوال

حديث ميں وارد ہے كہ گرہن كى نماز كے ليے " الصلاۃ جامعۃ " كے الفاظ سے اعلان كيا جاتا تھا، تو كيا يہ ايك بار كہا جائيگا؟ يا كہ اس ميں تكرار مشروع ہے، اور تكرار كى مقدار كيا ہے، ہميں فتوى ديكر عند اللہ ماجور ہوں ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

ثابت ہے كہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے گرہن كى نماز كے ليے " الصلاۃ جامعۃ " كے الفاظ كے ساتھ اعلان كرنے كا حكم ديا، اسے بخارى اور مسلم نے روايت كيا ہے.

اور اعلان كرنے والے كے ليے سنت يہ ہے كہ وہ اعلان تكرار كے ساتھ كرے حتى كہ اس كا خيال ہو كہ لوگوں نے اسے سن ليا ہے، ہمارے علم كے مطابق تو اس ميں كوئى حد مقرر نہيں.

اللہ تعالى ہى توفيق نصيب كرنے والا ہے.

ماخذ: ديكھيں: مجموع فتاوى ومقالات فضيلۃ الشيخ عبد العزيز بن عبد اللہ بن باز رحمہ اللہ ( 13 / 38 )