جمعہ 10 شوال 1445 - 19 اپریل 2024
اردو

اندھيرے ميں نماز ادا كرنا

سوال

اندھيرے ميں نماز ادا كرنے كا حكم كيا ہے، حتى كہ آپ اپنے ہاتھ بھى نہ ديكھ سكيں ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

اگر نماز پورى شرائط اور اركان اور واجبات كے ساتھ ادا كى جائے تو وہ نماز صحيح ہے، اور روشنى نہ تو نماز كى شروط ميں سے ہے اور نہ ہى اس كے اركان اور نہ واجبات ميں شامل ہے.

الا يہ كہ اگر اندھيرا نمازى كے ليے خوف اور تشويش كا باعث ہو اور اس كى بنا پر اس كا خشوع و خضوع ہى جاتا رہے تو پھر اس اندھيرے ميں نماز مكروہ ہے.

ماخذ: الشيخ عبد الكريم الخضير