جمعہ 19 رمضان 1445 - 29 مارچ 2024
اردو

قرآن کریم والےموبائل سیٹ بیت الخلاء میں لے جانا

21792

تاریخ اشاعت : 14-03-2004

مشاہدات : 8454

سوال

ان آخری دنوں میں مارکیٹ کے اندرایسے الیکٹرانک آلات اور موبائل سیٹ آچکے ہیں جن میں قرآن کریم کی ریکارڈنگ ہو سکتی ہے توان آلات کو بیت الخلاء میں لے جانے کا کیا حکم ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

ان موبائل سیٹوں اورآلات کو بیت الخلاء میں لے جانا حرام نہیں کیونکہ یہ مصحف اور قرآن کریم کے احکام میں نہیں آتے ، اگرچہ ان میں قرآن کریم باآواز ہی ریکارڈ کیوں نہ ہو اس لیے کہ وہ آوازمخفی اور چھپی ہوئ ہے جو کہ ظاہر نہیں اور نہ ہی اس کی کتابت ظاہر ہے ۔

واللہ تعالی اعلم ۔ .

ماخذ: الشیخ محمد صالح المنجد