جمعرات 18 رمضان 1445 - 28 مارچ 2024
اردو

سودى بنك ميں ملازمت كى پيشكش

11349

تاریخ اشاعت : 16-06-2006

مشاہدات : 5241

سوال

ميں كمپيوٹر پروگرام كمپنى ميں كام كرتا ہوں، ان آخرى ايام ميں كمپنى نے مجھے كام كے سلسلے ميں ايك برس كے ليے xxx جانے كى پيشكش كى ہے، اور ميں نے وہاں جانے كى تيارى بھى شروع كر دى ہے، ليكن كچھ ايام كے بعد مجھے كہا گيا ميں xxx بنك ميں كام كرونگا، مجھے علم ہے كہ سودى لين دين كرنے والے اداروں مثلا بنك ميں كام كرنا حرام ہے.
ان ميں سے ايك شخص نے مجھے بتايا كہ كچھ بنك ايسے بھى ہيں جو xxx ميں اسلامى طريقہ سے اپنى خدمات پيش كرتے ہيں، ليكن ميرے پاس بنك كے بارہ ميں معلومات نہيں، ميں نے كچھ جگہوں ميں بعض سوالات پيش كيے ليكن مجھے ان كا جواب موصول نہيں ہوا.
ميرى آپ سے گزارش ہے كہ آپ يہ بتائيں كہ آيا ميرے ليے xxx بنك ميں كام كرنا جائز ہے كہ نہيں ؟ كيونكہ ممكن ہے يہ بنك سودى لين دين كرتا ہو، اور اگر ميں ان كے ليے كام كروں تو اس ميں معاون بنوں گا ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

جى ہاں، معاملہ بالكل ايسا ہى جيسا آپ نے ذكر كيا ہے، مذكورہ بنك سودى لين دين كرتا ہے.

ہمارى آپ كو نصيحت يہى ہے كہ آپ اس ميں كام كرنے سے اجتناب كريں اور دور ہى رہيں.

اللہ تعالى سے ہمارى دعا ہے كہ وہ آپ كو توفيق عطا فرمائے، اور ہميں اپنے دين پر ثابت قدمى دے.

واللہ اعلم .

ماخذ: الشیخ سعد الحمید