اسلام سوال و جواب کو عطیات دیں

"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "

کیا ملازمت کے دوران چاشت کی نماز ادا کی جا سکتی ہے؟

05-03-2023

سوال 99912

کیا آفس کے وقت میں چاشت کی نماز ادا کرنا جائز ہے؟ واضح رہے کہ اس نماز کو ادا کرنے سے کوئی کام لیٹ بھی نہیں ہو گا اور نہ ہی کوئی کام رکے گا۔

جواب کا متن

الحمد للہ.

"چاشت کی نماز ادا کرنا سنت ہے، اور یہ بڑی فضیلت والی نماز ہے، اگر آپ ملازم ہیں ، اور نماز اشراق ادا کرنے سے آپ کی ملازمت کی ذمہ داریاں متاثر نہیں ہوں گی، تو پھر اس نماز کو ادا کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، لیکن اگر اس نماز کی ادائیگی سے ملازمت کی ذمہ داریوں پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں تو پھر آپ یہ نماز ادا نہیں کر سکتے؛ کیونکہ اس کی وجہ سے آپ اپنی واجب ذمہ داریوں کو بطریق احسن سر انجام نہیں دے پائیں گے۔"

المنتقى من فتاوى الشيخ صالح الفوزان ( 2 / 167 )

نفل نماز
اسلام سوال و جواب ویب سائٹ میں دکھائیں۔