اسلام سوال و جواب کو عطیات دیں

"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "

نفاس والى عورت زرد پانى خارج ہونے كى حالت ميں كيا كرے ؟

04-02-2007

سوال 7419

دوران نفاس چاليس يوم ميں زردى مائل پانى خارج ہونے كا حكم كيا ہے، كيا ميں نماز اور روزہ كى ادائيگى كروں ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

ولادت كے بعد عورت سے خارج ہونے والے مادے كا حكم نفاس والے خون كا ہى ہے، چاہے وہ عام خون ہو يا پھر زرد مادہ يا گدلا پانى كيونكہ يہ عادت كے وقت ميں آيا ہے، حتى كہ چاليس يوم مكمل ہو جائيں.

اور اس كے بعد اگر عام خون ہو اور اس ميں كوئى وقفہ نہيں ہوا تو يہ نفاس كا خون ہے، اور اگر وقفہ ہوا ہے تو يہ استحاضہ وغيرہ كا خون ہوگا.

واللہ اعلم .

حیض اور نفاس
اسلام سوال و جواب ویب سائٹ میں دکھائیں۔