اسلام سوال و جواب کو عطیات دیں

"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "

وہ مدت حیض میں بھی بیوی سے صبر نہيں کرسکتا

07-08-2004

سوال 36740

ایک شخص کی بیوی کوماہواری سات دن تک جاری رہتی ہے اوروہ اس دوران صبر نہیں کرسکتا اس لیے کہ اس کی جنسی رغبت قوی ہے تواسے کیا کرنا چاہیے تا کہ وہ اس مشکل کوحل کرسکے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

الحمدللہ

سوال نمبر ( 36722 ) کے جواب میں یہ بات بیان ہوچکی ہے کہ آدمی کے لیے حالت حیض اورنفاس میں جماع کے علاوہ باقی سب کچھ جائز ہے اورہرقسم کا استمتاع کرسکتا ہے ۔

اس لیے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے جب حائضہ عورت سے مباشرت کے بارہ میں سوال کیا گیا توآپ صلی اللہ علیہ وسلم کا جواب تھا :

( نکاح کے علاوہ باقی سب کچھ کرو ) یعنی جماع کے علاوہ صحیح مسلم حدیث نمبر ( 302 ) ۔

اورخاوندکو اپنی شھوت پوری کرنے کے لیے ایک اوربھی وسیلہ ہے کہ وہ بیوی کی رانوں کے مابین یاپھر بیوی کے ہاتھ سے اسے پورا کرلے اس کی دلیل اللہ تعالی کے فرمان کا عموم ہے :

اوروہ لوگ جواپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں ہاں ان کی بیویوں اورلونڈیوں کے بارہ میں جن کے وہ مالک ہیں ان پر کوئي ملامت نہیں المعارج ( 29 - 30 ) ۔

آپ مزید تفصیل کے لیے سوال نمبر ( 826 ) کے جواب کا بھی مراجعہ کریں ۔

واللہ اعلم .

خاوند اور بیوی کے درمیان معاشرت حیض اور نفاس
اسلام سوال و جواب ویب سائٹ میں دکھائیں۔