اسلام سوال و جواب کو عطیات دیں

"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "

رمضان میں دن کے وقت دانتوں کو سیدھا کرنے وال فریم پہن کر رکھنے کا حکم۔

04-05-2020

سوال 292125

رمضان میں دانتوں کو سیدھے کرنے والے فریم کو پہننے کا کیا حکم ہے؟ واضح رہے کہ اس فریم پر کچھ ایسا مادہ چمٹ جاتا ہے جو نمک جیسا سا ہوتا ہے، اس فریم کو نکالنا اور دوبارہ لگانا بہت مشکل ہے، یہ فریم دانتوں کو سیدھا کرنے کے بعد استعمال کیا جاتا ہے۔

جواب کا متن

الحمد للہ.

رمضان میں دن کے وقت دانتوں کو سیدھا کرنے والے فریم کو پہنے رکھنے میں کوئی حرج نہیں ہے، اور ایسا مادہ جو منہ میں حل نہیں ہوتا اس کے فریم پر جم جانے سے کوئی حرج پیدا نہیں ہو گا۔

تاہم اس فریم کو روزانہ کی بنیاد پر صاف کرنا چاہیے تا کہ اس پر ایسا مواد جمنے ہی نہ پائے۔

لیکن اگر اس فریم کو ہٹا کر صاف کرنا مشکل ہو تو پھر اسے لگا رہنے دیا جائے، اور اس کا روزے پر کوئی اثر نہیں ہو گا، جیسے کہ ہم نے پہلے بھی ذکر کر دیا ہے۔

واللہ اعلم

روزہ توڑنے والی چیزیں
اسلام سوال و جواب ویب سائٹ میں دکھائیں۔