اسلام سوال و جواب کو عطیات دیں

"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "

غرارے كرنے كا محلول الكحل پر مشتمل ہے

01-07-2008

سوال 20034

مجھے كسى نے كہا ہے كہ ( Listerine ) محلول استعمال كروں، يہ محلول منہ كا اندرونى حصہ دھونے كے ليے استعمال كيا جاتا ہے، سبب يہ ہے كہ اس ميں الكحل پايا جاتا ہے، اور اگر يہ الكحل نشہ آور نہ ہو، تو كيا اس كے علاوہ اور بھى كوئى سبب پايا جاتا ہے جس كى بنا پر حرام ہو، يا كہ اسے استعمال كرنا جائز ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

اگر تو يہ محلول غير نشہ آور مادہ پر مشتمل ہے، اور اس ميں كوئى ضرر نہ ہو تو اسے استعمال كرنے ميں كوئى حرج نہيں، كيونكہ صرف وہ حرام ہے جو نشہ آور ہو.

الشيخ سعد الحميد.

اس حالت ميں اس مشروب كو ديكھا جائيگا كہ اگر اس كى زيادہ مقدار نشہ آور ہو تو پھر اس كى قليل مقدار بھى حرام ہو گى.

واللہ اعلم .

پینے والی اشیا
اسلام سوال و جواب ویب سائٹ میں دکھائیں۔