اسلام سوال و جواب کو عطیات دیں

"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "

برائ کرنےمیں لوگوں کے فعل کا حوالہ دینے کا حکم

18-05-2003

سوال 10287

اس مرد یا عورت کا حکم کیا ہے جب انہیں کہا جاۓ کہ تم جوکررہے ہویہ حرام ہے ، مثلا آپ کسی عورت کوچھوٹے کپڑے پہننے سے منع کریں ، یا پھر کسی شخص کوسگرٹ نوشی سے منع کریں تووہ آپ کے قول کا رد کرتے ہوۓ کہیں کہ سب لوگ اسی طرح کرتے ہیں یا پھر یہ کہے کہ ہمارے ملک میں توعورتیں اسی طرح کا لباس پہنتی ہیں ، تواس کا کیا حکم ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

جوبھی اس طرح کوجواب دے وہ غلط ہے ، اورلوگوں کاعمل اس برائ کے ارتکاب کوجائزنہیں کرتا ، اللہ سبحانہ وتعالی نے اپنی کتاب عزیز میں کچھ اس طرح فرمایا ہے :

اوردنیا میں اکثر لوگ ایسے ہیں کہ اگرآپ ان کا کہنا ماننے لگیں تووہ آپ کواللہ تعالی کی راہ سے بے راہ کردیں گے الانعام ( 116 ) ۔

کسی چيزکی حلت وحرمت توصرف کتاب اللہ اورسنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے لی جاۓ گی نہ کہ لوگوں کے عمل سے اس لیے کہ لوگ توغلطی بھی کرسکتے ہیں اوران کا عمل صحیح بھی ہوسکتا ہے ۔ .

امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے احکام
اسلام سوال و جواب ویب سائٹ میں دکھائیں۔