9320



قرآن مجید چومنے کا حکم
ar - en - es - fr - ur - id
Share |
کسی اونچی جگہ سے قرآن مجید کے گرنے کے بعد اسے چومنے کا حکم کیا ہے ؟

الحمدللہ

مصحف چومنے کی مشروعیت میں کسی دلیل کا ہمیں توعلم نہيں ، لیکن انسان اگراسے چوم لے تو اس میں کوئ حرج نہيں ، اس لیے کہ عکرمہ بن ابی جہل رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت بیان کی جاتی ہے کہ وہ مصحف کوچوم کر کہتے یہ میرے رب کی کلام ہے ۔

بہرحال اس میں حرج والی بات تو کوئ معلوم نہیں ہوتی لیکن اسے مشروع نہیں کہا جاسکتا ، اور نہ ہی اس کی مشروعیت پر کوئ دلیل ہی ملتی ہے ، لیکن اگر اسے ھاتھ یا کسی اونچی جگہ سےگرنے کے بعد بطور تعظیم اور احترام چوم بھی لیا جاۓ تو ان شاء اللہ حرج والی کوئ‏ بات نہيں ۔ .


دیکھیں کتاب : مجموع فتاوی مقالات متنوعۃ لفضیلۃ الشیخ علامۃ عبدالعزیز بن عبداللہ بن باز رحمہ اللہ تعالی ( م / 9 ص 289



 
 
 
 
سب حقوق اسلام سوال و جواب ويب سائٹ كے ليے محفوظ ہيں ©  1997-2013  : 117.82