شوال کے چھ روزے کب شروع کیے جاسکتے ہیں ، اس لیے کہ اب ہمیں سالانہ چھٹیاں ہیں ؟
الحمد للہ
شوال کی ابتداء میں ہی دو شوال کو روزے رکھنے ممکن ہیں کیونکہ عید کے دن روزہ رکھنا
حرام ہے ، اوریہ بھی ممکن ہے کہ شوال کے مہینہ میں کسی بھی تاريخ کو روزے رکھنے
ممکن ہیں ، اورنیکی میں جلدی کرنی چاہیے ۔
لجنۃ دائمہ میں مندرجہ ذيل سوال پیش کیا گيا :
کیا شوال کے چھ روزے عیدکے دوسرے دن سے شروع کرنے جائز ہیں ، یا پھر عید کے چند
دن بعد مسلسل چھ روزے رکھنے جائز ہیں کہ نہیں ؟
لجنۃ کا جواب تھا :
عید الفطر کے فورا بعد روزے رکھنا لازم نہيں ، بلکہ جائز ہے کہ عید کے ایک یا دو
دن بعد روزے رکھنے جائز ہيں ، لیکن اگر وہ مسلسل یا علیحدہ علیحدہ شوال میں ہی روزے
رکھے تویہ بھی جائز ہے ، اس معاملہ میں وسعت ہے اورپھر یہ روزے رکھنا سنت ہیں نہ کہ
فرض ۔
اللہ تعالی ہی توفیق بخشنے والا ہے اللہ تعالی ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ
وسلم ان کی آل اورصحابہ کرام پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے ۔