38221



رمضان کے پورے مہینہ میں عمرہ کرنا مستحب ہے
کیا رمضان کے آخری عشرہ میں عمرہ کرنا مستحب ہے ؟

الحمد للہ
نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ماہ رمضان میں عمرہ کرنے کی رغبت دلائي ہے حدیث میں ہے کہ :

ابن عباس رضي اللہ تعالی عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :

( رمضان میں عمرہ کرنا حج کے برابر ہے ) صحیح بخاری حدیث نمبر ( 1782 ) صحیح مسلم حدیث نمبر ( 1256 ) ۔

یہ حدیث مکمل رمضان کے مہینہ کو شامل ہے نہ کہ آخری عشرہ کے ساتھ خاص ۔

واللہ اعلم  .


الشیخ محمد صالح المنجد



 
 
 
 
سب حقوق اسلام سوال و جواب ويب سائٹ كے ليے محفوظ ہيں ©  1997-2009  : 121.57