جمعہ 19 رمضان 1445 - 29 مارچ 2024
اردو

رمضان المبارک شروع ہونے کی مبارکباد دینا

سوال

رمضان المبارک شروع ہوتے وقت ان ان الفاظ میں مبارکباد دینے کا حکم کیا ہے ( تم ہرسال خیر سے بسرکرو ) ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

رمضان المبارک کی مبارکباد کے کوئي لفظ معین نہیں ، اس لیے کسی بھی مسلمان کے لائق نہیں کہ وہ اس میں زيادتی کرے ، اس لیے اسے مبارکباد کے لیے وہ الفاظ ہی استعمال کرنے چاہیيں جولوگوں میں معروف ہیں اوران کی عادت ہے یعنی تم ہربرس خیریت سےرہو ، اللہ تعالی قبول فرمائے ۔

یا اس طرح کے دوسرے الفاظ جس میں کوئی شرعی ممانعت نہ پائي جاتی ہو ۔

واللہ اعلم .

ماخذ: الاسلام سوال و جواب