22913



رمضان میں ان چیزوں کا استعمال جن سے منہ کی بو زائل ہوتی ہو
میڈیکل سٹوروں پر منہ کے لۓ ایک خاص عطر پایا جاتا ہے جو کہ سپرے کی شکل میں ہے تو کیا اسے رمضان میں روزے کی حالت میں منہ کی بو زائل کرنے کے لۓ استعمال کیا جا سکتا ہے ؟

الحمد للہ :

بخاخ یعنی سپرے استعمال کرنے سے مسواک استعمال کرنا کافی اور بہتر ہے جس پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ابھارا اور اس کی ترغیب دلائی ہے اور اگر بخاخ استعمال کیا جائے اور کوئی چیز حلق تک نہ پہنچے تو اس میں کوئی حرج نہیں ۔

منہ کی بو جو کہ روزے کی بنا پر ہوتی ہے اس لۓ یہ ضروری ہے کہ ہم اس سے کراہت نہ کریں کیونکہ یہ اللہ تعالی کی محبوب اطاعت کا اثر ہے ۔

اور حدیث شریف میں ثابت ہے :

( روزے دار کے منہ کی بو اللہ تعالی کو کستوری کی خوشبو سے بھی زیادہ پسند ہے ) .


دیکھیں : المنتقی من فتاوی الشیخ صالح الفوزان جلد نمبر 3 صفحہ نمبر 121



 
 
 
 
سب حقوق اسلام سوال و جواب ويب سائٹ كے ليے محفوظ ہيں ©  1997-2009  : 143.61