کعبہ کے غلاف ، حجراسود اورقرآن مجید کوچومنے کا کیا حکم ہے ؟
الحمدللہ
زمین میں حجراسود کےعلاوہ کسی اورجگہ
کوچومنا بدعت ہے ، اورحجراسود بھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع وپیروی میں چوما
جاتا ہے وگرنہ یہ بھی بدعت ہوتا ، اورعمربن خطاب رضي اللہ تعالی عنہ توحجراسود کا
بوسہ لیتے وقت یہ کہا کرتے تھے :
( مجھے یہ علم ہے کہ توایک پتھر ہے نہ توکوئي نفع دے سکتا ہے اورنہ ہی نقصان ،
اوراگر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تیرا بوسہ نہ لیا ہوتا تومیں کبھی بھی تیرا بوسہ
نہ لیتا ) ۔
اس لیے کعبہ کے غلاف یا پتھروں اوررکن یمانی یا مصحف کوچومنا جائز نہيں ہے ،
اوراسی طرح بطور تبرک اسے چھونا بھی ۔.