1890



مختلف جگہوں میں واقع ممالک میں یوم عرفہ کیسےہوگا
ان ممالک میں یوم عرفہ کاروزہ کیسےرکھاجا‏ئےگاجوکہ اوقات میں حجاج کےوقوف عرفات سےمختلف ہیں ؟

الحمد للہ :

یوم عرفہ اوراس کاروزہ ہرایک ملک میں ان کےطلوع فجراورغروب شمس کےحساب سےہوگااوریوم عرفہ کاروزہ دوسال کےگناہوں کا کفارہ ہےجیسا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کےفرمان سےواضح ہے :

( میں اللہ تعالی سےامیدکرتاہوں کہ یوم عرفہ کاروزہ گزرے ہوئےسال اورآنےوالے ایک سال کا کفارہ بنتاہےاوریوم عاشوراءکےروزے ( دس محرم ) کےمتعلق میری اللہ تعالی سےامیدہےکہ گزرے ہو‏ئےایک سال کا کفارہ بنےگا )

صحیح مسلم حدیث نمبر ۔(1976)

واللہ اعلم .


شیخ محمد صالح المنجد



 
 
 
 
سب حقوق اسلام سوال و جواب ويب سائٹ كے ليے محفوظ ہيں ©  1997-2009  : 146.33