کیا روزے دار کےلیے اپنی منگیتر سے ٹیلی فونک گفتگو جائز ہے ؟
الحمد
للہ :
منگیتر سے بات چيت کے کچھ قواعت وضوابط ہيں آپ ان کی تفصیل
سوال نمبر ( 13791 ) کے
جواب میں پائيں گے لھذا اس کا مطالعہ کریں ۔
جب یہ قواعد وضوابط پائے جائيں ، اورخاص کرجب شھوت میں انگیخت پیدا نہ ہو اوربات
چيت کی ضرورت ہو تو ایسا کرنا جائز ہے ، لیکن اگر ان قواعد وضوابط میں سے کسی ایک
کا خدشہ ہو تو پھر آپ کے لیے شرعی طور پر منگیتر سے بات چیت کرنا منع ہے اورجائز
نہيں ۔
اورجب ان قواعد وضوابط سے روزے کی حالت میں تجاوز کیا جائے تویہ روزے پر اثر
انداز ہوتے ہوئے اس کے اجر وثواب میں نقص پیدا کرے گی ، اوریہ بہت ہی بری چيز
اورزيادہ سخت گناہ کا باعث ہے کیونکہ یہ فضیلت والے مہینہ میں کیا جارہا ہے ، لھذا
روزہ دار کےلیے ضروری ہے کہ وہ ایسی اشیاء اورافعال سے بچے جس کے ارتکاب سے روزے کے
اجرو ثواب میں نقص پیدا ہو، اوراس میں خلل پیدا کردے ۔