الحمد
للہ :
جسم میں گدوانا
حرام ہے کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ آپ نے بال ملوانے اورملانے ،
اورگودنے اورگدوانے والی عورت پر لعنت فرمائي ۔
اوروشم یعنی گدوانایہ ہے کہ رخسار یا
ہونٹ یا جسم کے کسی دوسرے حصہ کوسبزیا نیلے یا سیاہ رنگ سے تبدیل کیا جائے ، اورگدوانا
حج کی ادائيگي میں مانع نہيں ہے
.