10228



مريض كى تصاوير بنا كر ميڈيكل كانفرنس ميں پيش كرنا
ar - en - es - fr - ur - id
Share |
بعض بيماريوں خاص كر نادر امراض ميں كچھ ڈاكٹر حضرات مريض يا مريض كى مكمل يا جسم كے كسى حصہ مثلا كمر اور ٹانگوں كى تصاوير بناتے ہيں، تا كہ اس مرض كى سرچ اور تدريس ميں دوسروں كو بھى فائدہ ہو، تو كيا ڈاكٹر كا تصاوير بنانا اور پھر كانفرنس ميں پيش كرنے ميں كوئى حرج تو نہيں ؟

الحمد للہ:

ہم نے يہ سوال فضيلۃ الشيخ محمد بن صالح العثيمين رحمہ اللہ كے سامنے پيش كيا تو ان كا جواب تھا:

" اگر تو مريض كے علم ميں ہو، اور پھر اس ميں جمہور يعنى باقى عوام كى مصلحت ہو تو پھر اسميں كوئى حرج نہيں، ليكن مريض كى اجازت كے بغير اس كى لاعلمى ميں جائز نہيں.

سوال:

اور اگر مريض رانوں ميں ہو تو ؟

جواب:

شرمگاہ كو ننگا نہيں كيا جائے، بلكہ اس پر پردہ ڈال ديا جائے.

واللہ تعالى اعلم.


الشيخ محمد بن صالح العثيمين



 
 
 
 
سب حقوق اسلام سوال و جواب ويب سائٹ كے ليے محفوظ ہيں ©  1997-2013  : 126.34