
|
کیا جسم پرگدوانا حج کی ادائيگي میں مانع ہے
جسم پرگدوانے کاحکم کیا ہے ، اورجب کوئي گدوانے والا شخص حج کرنے کا ارادہ کرے توکیا یہ فریضہ حج میں مانع ہوگا ؟ الحمد للہ : جسم میں گدوانا حرام ہے کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ آپ نے بال ملوانے اورملانے ، اورگودنے اورگدوانے والی عورت پر لعنت فرمائي ۔ اوروشم یعنی گدوانایہ ہے کہ رخسار یا ہونٹ یا جسم کے کسی دوسرے حصہ کوسبزیا نیلے یا سیاہ رنگ سے تبدیل کیا جائے ، اورگدوانا حج کی ادائيگي میں مانع نہيں ہے . دیکھیں : فتاوی اللجنۃ الدائمۃ ( 5 / 198 ) ۔ |
||||||